Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راشد محمود، عدنان بٹ اور شیخ سعید اوورسیز پنچاب ایڈوائزری کونسل کے لئے منتخب

   پاک، سعودی تعلقات کو فروغ دیں گےاور کمیونٹی کے مسائل اجاگر کریں گے، منتخب ارکان
 
ریاض ( ذکاءاللہ محسن)اوورسیز پنجاب ایڈوائزری کونسل نے سعودی عرب کے لئے انجینئر راشد محمود ، عدنان اقبال بٹ اور شیخ سعید احمد کو ممبر نامزد کیا ہے۔ او پی اے سی کے کمشنر افضال بھٹی نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوورسیز پنجاب ایڈوائزری کونسل اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے زیر نگرانی کام کرتی ہے۔وزیراعظم پاکستان نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے پوری دنیا میں 75 ممبران کو نامزد کیا گیا ہے اور اسی طرح خلیجی ممالک کے لئے بھی ممبران کا چناؤ عمل میں لایا گیا ہے جن کا پہلا اجلاس آج دبئی میں ہو رہا ہےجس میں تمام ممبران شرکت کریں گے۔ اس حوالے سےانجینئر راشد محمود بٹ ، عدنان اقبال بٹ اور شیخ سعید احمد کا کہنا ہے کہ ان کے لئے او پی اے سی کا ممبر منتخب ہونا اعزاز سے کم نہیں۔ وہ اپنے قائد محمد نواز شریف اور محمد شہبازشریف کے بے حد ممنون ہیں جنہوں نے انکو یہ اعزاز دیا ہے۔ اس حوالے سے ان کی کوشش ہوگی کہ وہ سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لئے ہمیشہ کوشاں رہیں گے۔ریاض میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے سرکردہ افراد جن میں وقار نسیم وامق، چوہدری مبین، فیض ابو طیب، نصیر احمد، ڈاکٹر سعید احمد وینس اور دیگر نے مبارکباد دی ہے۔
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: