Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کا پاکستان میں سیلاب سے نقصانات پر افسوس کا اظہار

پاکستان کے مخلتف علاقوں میں اس وقت سیلابی صورتحال ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
سعودی عرب نے سیلاب سے سینکڑوں افراد کی ہلاکتوں اور نقصانات پر پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔
سنیچر کو سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت نے سیلاب میں مرنے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات ظاہر کی ہیں۔
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے جمعے کو سیلاب سے ہونے والے نقصانات سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی مدد کی درخواست کی تھی۔
پاکستان کے مخلتف علاقوں میں اس وقت سیلابی صورتحال ہے اور امدادی کارکن متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہزاروں افراد کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اس سانحے کے لیے ’موسمیاتی تبدیلی کی ہولناکیوں‘ کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا تھا کہ حالیہ سیلاب سنہ 2010 کی اس قدرتی آفت سے بدتر ہے جس میں تقریباً دو ہزار افراد بارشوں سے سیلاب سے ہلاک ہو گئے تھے۔

شیئر: