Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شادی کے خواہشمندحکومتی اداروں کے ملازمین کو قرض دیا جائے گا

دوحہ: شادی کے خواہشمندحکومتی اداروں کے ملازمین کو قرضہ دیا جائے گا۔ قرضے کے انتہائی حد ایک لاکھ قطری ریال ہوگی۔ قرضے کی ادائیگی آسان اقساط پر 5سال تک ہوگی۔ قطری وزارت محنت بہت جلد اعلامیہ جاری کرے گی۔ مقامی اخبار الرایہ کے مطابق قطرکے سرکاری اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کو شادی کرنے پر آسان اقساط پر مشتمل قرضے دیئے جائیں گے۔ ایک ملازم ایک سے زیادہ مرتبہ قرض حاصل کرسکتا ہے مگر شرط یہ ہے کہ پہلے لیا ہوا قرض ادا کردے۔ 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: