Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان کا پمز میں طبی معائنہ، ڈیڑھ گھنٹے بعد واپس جیل منتقل

اس سے قبل بھی چند بار بانی تحریک انصاف کو پمز میں طبی وجوہات کے باعث لایا جا چکا ہے (فوٹو: پمز)
سابق وزیراعظم اور بانی تحریک انصاف عمران خان اسلام آباد کے ہسپتال پمز میں طبی معائنہ کیا گیا ہے۔
بدھ کو پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب عمران خان کو ہسپتال لایا گیا جہاں ان کا طبی معائنہ کیا گیا، وہ ڈیڑھ گھنٹے تک ہسپتال میں رہے جس کے بعد ان کو واپس جیل روانہ کر دیا گیا۔
اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے تھے۔
خیال رہے عمران خان قریباً تین سال سے جیل میں ہیں اور ان کو متعدد مقدمات کا سامنا ہے جن میں سے کچھ میں ان کو سزا بھی ہو چکی ہے۔
اس سے قبل بھی ان کو طبی معائنے اور آنکھ کےعلاج کے لیے پمز لایا جا چکا ہے۔

شیئر: