Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ: الیکٹریکل گاڑیوں کے چارجنگ یونٹس کا منصوبہ

دنیا بھر میں الیکٹریکل گاڑیوں کے استعمال میں روز بہ روز اضافہ ہو رہا ہے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
مدینہ منورہ کی بلدیہ کا کہنا ہے کہ بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے لیے عوامی مقامات پر چارجنگ سٹیشن یا پوائنٹس لگانے کے منصوبے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ریجنل بلدیہ کی جانب سے الیکٹریکل گاڑیوں کو چارج کرنے کے پوائنٹس کی تنصیب کا منصوبہ وزارت توانائی کے تعاون و اشتراک سے کیا جائے گا۔
اس حوالے سے بلدیہ کی جانب سے ایسےعوامی مقامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے جہاں یہ یونٹس آسانی سے نصب کیے جا سکتے ہیں اورعوام کو کسی مشکل کا سامنا بھی نہ کرنا پڑے۔
واضح رہے دنیا بھر میں الیکٹریکل گاڑیوں کے استعمال میں روز بہ روز اضافہ ہو رہا ہے۔
سعودی عرب میں بھی الیکٹریکل گاڑیوں کا رواج بڑھ رہا ہے۔ اس حوالے سے گاڑیوں کو چارج کرنے کے لیے چارجنگ سٹیشنز یا پوائنٹس کی ضرورت ہوگی۔
بلدیہ کی جانب سے ایسے عوامی مقامات اور پارکوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے جہاں یہ یونٹس نصب کیے جا سکتے ہیں۔

شیئر: