Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے مراکش اور اردن کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

دوطرفہ تعلقات بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے منگل کو قاہرہ میں عرب وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر مراکش اور اردن کے وزرائے خارجہ نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مراکشی وزیر خارجہ ناصر بوریطہ سے ملاقات میں سعودی عرب اور مراکش کے دوطرفہ تعلقات، دونوں ملکوں اورعوام کے مفادات کے حصول کےلیے انہیں بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
علاقائی اور بین الاقوامی امور میں مشترکہ مفاد کی پیش رفت اورعرب وزرائے خارجہ اجلاس کے ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
اردن کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ ایمن الصفدی سے ملاقات میں مشترکہ تعاون کے تمام شعبوں میں دونوں ملکوں اورعوام کے تعلقات مضبوط بنانے کےطریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
علاقائی اور بین الاقوامی امور پر پیش رفت اور اجلاس کے ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پرعرب لیگ میں سعودی عرب کے مستقل نمائندے عبدالرحمن جمعہ اور دفترخارجہ کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن داود بھی موجود تھے۔

شیئر: