Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں چلتی گاڑی کی کھڑکی سے اسلحے کی نمائش، شہری گرفتار

قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا ہے( فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے دو مقامی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل تھی جس میں دو مقامی شہریوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
 گاڑی کی کھڑکی سے ایک شہری اسلحے کی نمائش کرتے نظر آرہا ہے۔
ریاض پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور اور اس کے ساتھی کو حراست میں لیا ہے۔
 چلتی گاڑی سے کھڑکی سے باہر نکلنا خلاف قانون ہے۔ اس سے نہ صرف زندگی خطرے سے دوچار ہوسکتی ہے دیگر راہگیروں کی سلامتی بھی متاثر ہوسکتی ہے۔
ریاض پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد ملزمان کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا ہے۔

شیئر: