Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردن میں شامی اور فلسطینی پناہ گزینوں میں گرم ملبوسات تقسیم کرنے کا منصوبہ

معاہدے پر سینٹر فار آپریشنز اینڈ پروگرامز کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے دستخط کیے ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے اردن کے فلاحی ادارے کے ساتھ شامی، فلسطینی پناہ گزینوں اور مقامی ضرورت مند خاندانوں میں موسم سرما کے دوران گرم کپڑے تقسیم کرنے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق معاہدے پر سینٹر فار آپریشنز اینڈ پروگرامز کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجینیئراحمد بن علی البیز نے دستخط کیے ہیں۔
منصوبے کے تحت ضرورت مند خاندانوں میں 23 ہزار 529 واوچرز تقسیم کیے جائیں گے تاکہ وہ اپنی ضروریات کے مطابق منظور شدہ سٹورز سے گرم ملبوسات خرید سکیں۔
شاہ سلمان مرکز نے 2022 کے حوالے سے گرم ملبوسات کی تقسیم کا  بڑا پروگرام  تیار کیا ہے۔ 23 ہزار سے زیادہ افراد  3750 ملین ریال مالیت کے گرم ملبوسات حاصل کرسکیں گے۔
علاوہ ازیں شاہ سلمان مرکز یمن کی حجہ کمشنری کے ضلع حیران میں وبائی امراض کے انسداد کی مہم چلارہی ہے۔ اب تک 4 ہزار افراد کو علاج کی سہولت فراہم کی جاچکی ہے۔ 

شیئر: