Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی وفد کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، انرجی سکیورٹی پر تبادلہ خیال

ملاقات میں کرنے والے وفد میں یمن کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے ٹم لنڈرکنگ بھی شامل تھے (فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی حکام نے انرجی سکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان سے مینا ریجن کے لیے امریکی نیشنل سکیورٹی کونسل کے کوآرڈینیٹر بریٹ میک گرک اور سینیئر ایڈوائزر برائے انرجی سکیورٹی آموس ہوشٹین نے جدہ میں ملاقات کی۔
انہوں نے ’گلوبل انفراسٹرکچر اینڈ انویسٹمنٹ کے لیے سرمایہ کاری میں شراکت داری‘ پر گفتگو کی۔
ملاقات میں کرنے والے وفد میں یمن کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے ٹم لنڈرکنگ بھی شامل تھے۔
وفد نے سعودی ولی عہد سے ملاقات میں یمن میں تازہ ترین صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
امریکی حکام نے ولی عہد کی ثالثی کی کوششوں پر بھی شکریہ ادا کیا جس کے نتیجے میں یوکرین کی جنگ کے دوران روس کے ہاتھوں پکڑے گئے دو امریکیوں کو رہا کرایا گیا۔
بدھ کے روز ولی عہد کی سرپرستی میں ثالثی کی وجہ سے قیدیوں کے تبادلے کے ذریعے مختلف ممالک سے 10 قیدیوں کو رہا کیا گیا۔
سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ ’یہ ثالثی ولی عہد کی روسی یوکرین بحران کے حوالے سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اقدامات کو اپنانے کی کوششوں کے تسلسل کا حصہ ہے۔‘

شیئر: