Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوگی جیسا ہیئر اسٹائل اپنانے کی ہدایت

میرٹھ۔۔۔۔میرٹھ میں ایک اسکول نے کلاس 1سے انٹر تک کے طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ جیسے بال رکھیں۔ اسکول میں 2800سے زیادہ طالب علم زیر تعلیم ہیں۔طلبہ سے کہا گیا کہ وہ داڑھی نہ رکھیں یہ واقعہ اس وقت سامنے آیاجب چند طلبہ کو رشب اکیڈمی انگلش میڈیم اسکول میں اس وقت داخلے کی اجازت دینے سے انکار کردیا گیا جب ان کے بال مناسب طور پر کٹے نہیں تھے۔ اسکول کی منیجمنٹ کمیٹی نے کہا کہ میں نے طلبہ کو ہدایت کی کہ وہ یوگی ہیئر اسٹائل رکھیں۔نان ویج خوراک حتیٰ کہ انڈے بھی لانا ممنوع ہے۔ اسکول میں اچانک معائنے بھی کئے گئے تاکہ پتہ چل سکے کہ طلبہ ان قواعد کی خلاف ورزی تو نہیں کررہے ۔ اسکول کے طلبہ نے نئے قواعد و ضوابط پر احتجاج شروع کردیا ہے۔

شیئر: