Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت بلدیات اور تجارت کی باربر شاپس کے لیے 6 نئی شرائط

باربر شاپس کے لیے ضروری ہے کہ نرخ نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کیا جائے۔ (فوٹو: عاجل)
سعودی وزارت بلدیات و دیہی و آباد کاری امور اور وزارت تجارت نے باربر شاپس کے حوالے سے چھ بنیادی شرائط کا اعلان کیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارتوں نے کہا ہے کہ ’باربر شاپس کے لیے ضروری ہے کہ نرخ نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں اور کارڈ کے ذریعے ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔‘
صارفین کی صحت و سلامتی کے حوالے سے وزارتوں کا کہنا ہے کہ ’باربر ڈسپوزیبل ریزر استعمال کریں تاہم اس پابندی سے وہ باربر شاپس مستثنی ہیں جوخصوصی شیونگ کٹ استعمال کرتی ہیں۔‘
تولیے کے بجائے معیاری ٹشو پیپر استعمال کیے جائیں۔ شیونگ مشین کی صفائی کے لیے میڈیکیٹڈ سپرے استعمال کیا جائے۔
زنگ سے محفوظ رہنے والی شیونگ مشین استعمال کی جائے۔ جلدی امراض کے حوالے سے کوئی میڈیکل سروس فراہم نہ کی جائے۔ 
باربر شاپ میں کام کرنے والوں کو ہیلتھ سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ضروری ہے جس میں اس بات کی وضاحت ہو کہ کارکن متعدی امراض سے محفوظ ہے۔
وزارت تجارت اور وزارت بلدیات نے انتباہ کیا کہ ضوابط کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی۔
شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے کہا گیا ہے کہ ’اگر وہ کسی باربر شاپ میں نرخ نامہ آویزاں نہ دیکھیں اور آن لائن ادائیگی کی سہولت نہ ہو تو شکایت درج کرائی جائے۔‘

شیئر: