Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

او آئی سی کی کمیٹی کا  آن لائن اجلاس، مملکت اور پاکستان کی شرکت 

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے اجلاس کی صدارت کی(فوٹو، ایس پی اے)
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)  کے ماتحت  سائنس کی قائمہ کمیٹی (کومیسٹک) کا اسلام آباد میں جمعرات کو آن لائن  31 واں اجلاس ہوا۔ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے اجلاس کی صدارت کی۔ کمیٹی کے رکن ممالک کے نمائندے شریک ہوئے۔  
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق اجلاس میں سعودی وفد کی قیادت کنگ عبدالعزیز سٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے سربراہ ڈاکٹر منیر الدسوقی نے کی۔ انہوں نے سعودی وژن  2030 کے تناظر میں مملکت میں ریسرچ اور تخلیق کے شعبے میں رونما ہونے والی اہم تبدیلیوں کا تعارف کرایا۔  
الدسوقی نے کہا کہ سعودی عرب اپنی کامیابی کے تجربات مسلم دنیا کے ساتھ شیئر کرنا چاہتا ہے‘۔ 
الدسوقی کاکہنا تھا کہ ’ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان انسانی صحت، ماحولیاتی تحفظ، توانائی اور صنعت کے شعبے میں قائدانہ کردار اور فیوچر اکانومی  پر زور دے رہے ہیں۔ 
ہماری آرزو ہے کہ سعودی عرب خطے کی سب سے بڑی اقتصادی طاقت کے طور پر دنیا بھر کے سامنے اور  اقتصاد  میں تنوع اور ترقی کے حوالے سے پوری دنیا میں قائدانہ کردارادا کرے۔ 
قائمہ کمیٹی نے مستقبل کے پلان سے متعلق موضوعات درج کرنے اور 2023 کی دوسری سہ ماہی کے دوران کومیسٹک کی  16 ویں جنرل اسمبلی کے ایجنڈے میں رکن ممالک کے کردار کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ 
قائمہ کمیٹی کے رکن ممالک نے کہاکہ سائنس، ٹیکنالوجی اور تخلیقی پروگرام STI agenda 2026 پر عمل درآمد کے لیے  کومیسٹک کے لائحہ عمل اور او آئی سی کے رکن ممالک کی خاطر کومیسٹک کے پروگراموں کو روبعمل لانے کے لیے جو کوششیں ہورہی ہیں وہ تسلی بخش ہیں۔

شیئر: