Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی طرف سے کابل میں تعلیمی مرکز پر دہشت گرد حملے کی مذمت

بیان میں ہر طرح کے تشدد، دہشت گردی اور انتہا پسندی کو مسترد کیا گیا ہے( فائل فوٹو اے ایف پی)
سعودی عرب نے افغان دارالحکومت کابل میں تعلیمی مرکز پر دہشتگردانہ حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے برہمی کا  اظہار کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی دفتر خارجہ کے ایک بیان میں ہر طرح کے تشدد، دہشت گردی اور انتہا پسندی کو مسترد کیا گیا۔
دفترخارجہ نے بیان میں کہا کہ ’سعودی عرب  آزمائش کی اس گھڑی میں اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ دہشتگردانہ حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے اعزہ سے ہمدردی اور تعزیت کرتا ہے‘۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے پولیس کے ترجمان خالد زدران کے حوالے سے بتایا تھا کہ کہ جمعے کی صبح کابل میں ایک تعلیمی مرکز میں خودکش بم دھماکہ ہوا جس میں کم از کم 19 افراد ہلاک ہو گئے۔
کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی لیکن ایک سال قبل داعش نے اسی علاقے میں ایک تعلیمی مرکز پر خودکش حملے کا دعویٰ کیا تھا جس میں طلبہ سمیت 24 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

شیئر: