Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کی لبنان اور اردن میں امدادی مہم جاری

لبنان میں موجود شامی پناہ گزینوں میں 314 فوڈ باسکٹ تقسیم کی ہیں ( فائل فوٹو اے ایف پی)
سعودی عرب میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی لبنان اور اردن میں امداد جاری ہے۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے لبنان کے مغربی بیکا ریجن میں شامی پناہ گزینوں میں 314 فوڈ باسکٹ تقسیم کی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق تقسیم کی گئی امدادی اشیا سے علاقے کے ایک ہزار 570  افراد مستفید ہوئے۔
دریں اثنا شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے اردن کے زاتاری کیمپ میں شامیوں کے لیے اپنے 11ویں اور 12ویں رضاکارانہ پروگرامز کا اختتام کیا۔
اس انیشیٹو میں مختلف طبی، نفسیاتی، سماجی، اور تعلیمی پس منظر سے تعلق رکھنے والے 26 رضاکاروں نے ضرورت مند افراد کو اپنی مہارت کی پیشکش کی۔
رضاکاروں نے اردن کے زاتاری کیمپ میں 236 افراد کو تربیتی کورسز، 185 افراد کو تعلیمی پروگرام، 194 افراد کو کمپیوٹر کی دیکھ بھال، 430 افراد کو ابتدائی طبی امداد اور 260 افراد کو نفسیاتی مشاورت کی پیشکش کی۔
رضاکاروں نے اردن کے زاتاری کیمپ کے دورے میں پیش کی جانے والی طبی خدمات سے بچوں کے دل کے کلینکس میں 29 مریضوں، ڈرمیٹولوجی ڈیپارٹمنٹ میں 184 افراد اور فزیوتھراپی کے علاج کی ضرورت والے 75 مریضوں کو فائدہ پہنچا۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات مئی 2015 میں قائم کیا گیا تھا۔ مرکز نے اب تک دنیا کے 84 ممالک میں مختلف قسم کے  1997 امدادی منصوبے شروع کیے ہیں۔
یہ منصوبے 175 مقامی،علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے شروع کیے گئے ہیں۔  ان منصوبوں پر 5.7  بلین ڈالر کی رقم خرچ کی گئی ہے۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی حالیہ رپورٹ کے مطابق جن ممالک نے اس مرکز کے منصوبوں سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا ان میں یمن شامل ہے جہاں 4 بلین ڈالرکے منصوبے شروع کیے گئے۔
اس کے علاوہ فلسطین میں 369 ملین ڈالر، شام میں 327 ملین ڈالر اور صومالیہ میں 216 ملین ڈالر کے منصوبے شامل ہیں۔

شیئر: