Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز اور انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن میں معاہدہ

ڈاکٹر الربیعہ سے بدھ کو آئی او ایم کے سربراہ نے نیویارک میں ملاقات کی ہے( فوٹو ایس پی اے)
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات  کے سربراہ ڈاکٹرعبداللہ الربیعہ سے بدھ کو انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن ( آئی او ایم) کے سربراہ انتونیو ویٹورینو نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ملاقات کی ہے۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں مشترکہ تعاون کے طریقوں میں استحکام لانے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔ انسانی اور امدادی امور کے حوالے سے باہمی دلچسپی کے متعدد موضوعات پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔
اس موقع پر فریقین نے یمن میں محفوظ مقامات پر نقل مکانی کرنے والے شہریوں کی مدد کے لیے مشترکہ پروگرام پر دستخط کیے۔ اسے 40 لاکھ ڈالر کی مالیت سے نافذ کیا جائےگا۔
انہوں نے کہا کہ’ اس پروگرام کا مقصد محفوظ مقامات پر نقل مکانی کرنے والے یمنی شہریوں کے لیے انسانی خدمات اور انہیں تحفظ فراہم کرنے والی سہولتیں بہتر بنانا ہے‘۔ 
ڈاکٹرعبداللہ الربیعہ نے کہا کہ’ اس پروگرام سے عدن، تعز، مارب، صنعا اور الحدیدۃ کے31 ہزار سے زیادہ افراد فائدہ اٹھائیں گے‘۔
انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے سربراہ نے کہا کہ ’شاہ سلمان مرکز کے ساتھ اپنی تنظیم کے گہرے تعلق اورسٹراٹیجک تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاہ سلمان مرکز دنیا بھر میں متاثرین اور نقل مکانی کرنے والوں کے مصائب کے حل میں مسلسل تعاون کررہی ہے‘۔ 

شیئر: