Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں سوڈانی فائرنگ سے زخمی، گرفتار مقامی شہری سے تفتیش

شہری نے دو ماہ قبل سوڈانی کو قتل کی دھمکی بھی دی تھی (فائل فوٹو سبق)
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ پبلک پراسیکیوشن اور العزیزیہ پولیس سٹیشن نے ایک سوڈانی پر فائرنگ کے الزام میں سعودی شہری کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق مکہ مکرمہ پبلک پراسیکیوشن کے افسران اور العزیزیہ پولیس سٹیشن کے اہلکار سوڈانی شہری پر فائرنگ کے حوالے سے پوچھ گچھ کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی شہری کی فائرنگ سے سوڈانی کے پیٹ میں دو اور پیر میں ایک گولی لگی تھی۔
 سوڈانی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد النور سپیشلسٹ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ انتہائی طبی نگہداشت کے شعبے میں زیرعلاج ہے۔ 
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ’ 36 سالہ سوڈانی شہری پر حملے کی رپورٹ کے ساتھ یہ بھی بتایا گیا کہ سعودی شہری نے دو ماہ قبل سوڈانی کو قتل کی دھمکی بھی دی تھی۔ دونوں میں جھگڑا چل رہا تھا تاہم سوڈانی شہری نے صلح کے بعد پولیس سٹیشن پہنچ کر سابقہ رپورٹ واپس لی تھی‘۔ 
پولیس نے بتایا کہ’ مقامی شہری کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے پستول برآمد کرلیا جبکہ جائے وقوعہ سے گولیوں کے  خول بھی ملے ہیں‘۔

شیئر: