Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی میں ہوٹلوں اور سیاحتی مراکز میں داخلے کےلیے تھرمل سکیننگ کی پابندی ختم 

ابوظبی کے محکمہ ثقافت و سیاحت نے  پیر کو بیان جاری کیا ہے( فوٹو ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات میں ابوظبی محکمہ ثقافت و سیاحت نے ہوٹلوں، تفریحی اور سیاحتی مراکز میں داخلے پر ای ڈی ای ٹیکنالوجی اور تھرمل سکیننگ کی پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق محکمہ ثقافت و سیاحت نے  پیر کو بیان میں ہوٹلوں اور سیاحتی مراکز نیز تقریبات کے منتظمین، ہالز کے مالکان، عجائب گھروں اور ثقافتی و تفریحی مقامات کے مینجرز سے ابوظبی میں نئی ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی  ہے۔
یاد رہے کہ ای ڈی ای ٹیکنالوجی اور تھرمل سکیننگ کووڈ 19 سے متاثرین کا پتہ لگانے کے لیے استعمال کی جاتی رہی ہے۔
پابندی اٹھانے کا فیصلہ کورونا وبا کے انسداد کے لیے مقرر ایس او پیز میں کمی کی پالیسی کے تحت کیا گیا ہے۔ 

شیئر: