Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 امارات میں معاون عملے کےلیے ایک سال میں بمعہ تنخواہ کتنی چھٹیاں؟

ایک سال کے دوران 30 دن بیماری کی چھٹی کا حق بھی حاصل ہے(فوٹو امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں وزارت افرادی قوت و اماراتائیزیشن نے کہا ہے کہ’ امارات میں معاون عملے کو ایک سال میں تنخواہ سمیت کم از کم 30 دن چھٹی کا حق حاصل ہے۔ چھٹی شروع ہونے سے قبل ہی تنخواہ ادا کی جائے گی’۔ 
الامارات الیوم کے مطابق وزارت نے بیان میں کہا کہ’ معاون عملے کو ملازمت کے معاہدے کے ایک سال کے دوران 30 دن تک کی بیماری کی چھٹی کا حق بھی حاصل ہے۔ یہ چھٹی ملک کے منظور شدہ صحت ادارے کی میڈیکل رپورٹ پر دی جائے گی۔ چھٹی کے ابتدائی پندرہ دن میں مکمل جبکہ باقی  پندرہ دن نصف تنخواہ ملے گی‘۔ 
’اس طرح معاون عملے کو سال میں مکمل تنخواہ کے ساتھ 45 دن کی چھٹی کا استحقاق ہوگا تاہم یہ چھٹی کے مطلوبہ تقاضے پورے کیے جانے سے مشروط ہے۔ 45 دن میں 30 دن سالانہ اور پندرہ دن بیماری کی چھٹی کے ہیں‘۔ 
وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے کہ ’وفاقی قانون  میں معاون عملے کے حقوق مقرر ہیں۔ اس کا مقصد آجر اور اجیر کے حقوق کو تحفظ فراہم کرنا ہے‘۔
متحدہ عرب امارات میں معاون عملے کے تحت 19 پیشے آتے ہیں۔ ان میں کک، کاشتکار، باغبان، پرائیویٹ ٹرینرِ، پرائیویٹ ٹیچر، پرائیویٹ نرس، پرائیویٹ ڈرائیور وغیرہ شامل ہیں۔ 
قانون میں آجر کو معاون کارکن کو سالانہ کم از کم 30 دن کی چھٹی اور پیشگی تنخواہ دینے کا پابند بنایا گیا ہے۔ آجرکو ہردو سال میں ایک بار کارکن کو ریٹرن ٹکٹ بھی فراہم کرنا ہوگا۔
 معاون کارکن کو ملازمت کے ایک سال کے دوران 30 دن تک بیماری کی چھٹی حاصل کرنے کا حق ہے۔ یہ چھٹی مسلسل  30 دن ایک ساتھ بھی لی جاسکتی ہے اور وقفے وقفے سے بھی لی جاسکتی ہے۔ یہ چھٹی امارات کے منظور شدہ صحت ادارے سے جاری میڈیکل رپورٹ سے مشروط ہے۔

شیئر: