Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’نبض العلا‘ میلے کا 5 واں ایڈیشن شروع، یکم نومبر تک جاری رہے گا

میلے میں جسمانی قوت برداشت کے بھی مقابلے ہوں گے(فوٹو ،ایس پی اے)
العلا کمشنری میں ’نبض العلا‘ کے عنوان سے میلے کے پانچویں ایڈیشن کا آغاز ہو گیا ہے۔  رنگا رنگ میلہ یکم نومبر تک جاری رہے گا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق العلا کے دلکش قدرتی مناظر میں منعقد ہونے والے میلے میں دوڑ، سائیکلنگ اور مہم جوئی کی متنوع سرگرمیاں ہوں گی۔
’نبض العلا‘ کے عنوان سے میلے کا آغاز ونٹر پارک سے ہوا جس میں مراتھن ریس اور سائیکلنگ کے مقابلے ہوئے۔ ایونٹ میں مختلف عمر اور مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والوں نے بھرپور شرکت کی۔
العلا فیسٹول کے دوران روزانہ قوت برداشت کے کھیل ، سائیکنگ ، مہم جوئی کی سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔ میلہ کو کھیل اور سیاحت کا ایک حسین امتزاج قرار دیا جا رہا ہے۔

ایونٹ میں مختلف عمر اور مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والوں نے بھرپور شرکت کی ( فوٹو: ایس پی اے)  

میلہ کی سرگرمیاں العلا کے مختلف مشہور مقامات جن میں ’جبل الفیل‘ (ہاتھی والی پہاڑی) ’پرانا شہر‘ اور مرایا ہال میں  ہوں گی ۔
قوت برداشت کے کھیل کل سے ’نصف مراتھن العلا‘ کے عنوان سے شروع ہوگا جس میں 5 مختلف زمروں کی ریس ہو گی۔ مذکورہ ریس میں ہر عمر کے افراد شرکت کرسکیں گے جن کےلیے مختلف مراحل کے ٹریکس مقرر کیے گئے ہیں۔
العلا میلے میں دیگر رنگا رنگ سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جبکہ فوڈ اسٹریٹ اور معلوماتی سیمینارز بھی ہوں گے اس کے علاوہ بچوں کے لیے تفریحی پروگرامز کے بھی انتظامات ہیں۔
میلے میں منعقعد ہونے والی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے العلا کی آفیشل ویب سائٹ پر وزٹ کیا جا سکتا ہے۔ www.experiencealula.com
 

 

شیئر: