Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بینک اکاونٹس ہولڈرز پاسورڈ اور خفیہ معلومات کی حفاظت کریں: وزارت داخلہ

بینک اہلکار کسی اکاونٹ ہولڈر سے اے ٹی ایم کارڈ کا خفیہ نمبرطلب نہیں کرے گا(فوٹو عکاظ)
سعودی وزارت داخلہ نے بینک اکاونٹس ہولڈرز کو خفیہ معلومات، پاسورڈ اور بینک ایکٹیویشن کوڈ کی حفاظت کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزارت کا کہنا ہے کہ’ کوئی بھی بینک اہلکار کسی اکاونٹ ہولڈر سے اے ٹی ایم کارڈ کا خفیہ نمبر اور ایکٹیویشن کوڈ کبھی طلب نہیں کرے گا‘۔
عکاظ اخبار کے مطابق وزارت داخلہ نے یہ ہدایت سعودی بینکوں کے حوالے سے آگہی و ابلاغی کمیٹی کی جانب سےقومی مہم کے تحت جاری کی ہے۔
سعودی بینکوں سے متعلق آگہی کمیٹی سائبر سیکیورٹی سعودی آرگنائزیشن کے تعاون سے آگہی مہم چلا رہی ہے۔ اس مہم میں سعودی عرب کے تمام بینک اور سرکاری ادارے شریک ہیں۔ کوشش ہے کہ مملکت بھر میں کھاتے داروں کو دھوکہ دہی کے خطرات سے محفوظ رکھا جائے۔ جعلسازوں اور دھوکے بازوں کے ان تمام حربوں سے صارفین کو آگاہ کیا جائے جو وہ دھوکہ دینے کے لیے استعمال کررہے ہیں۔ 
وزارت داخلہ نے اپیل کی کہ ’اگر کسی کو انفارمیشن کرائمز کی اطلاع ملے وہ قریب ترین پولیس سٹیشن پہنچ کر رپورٹ کریں یا ’ کلنا امن‘ ایپ کے ذریعے مطلع کریں‘۔

شیئر: