Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معمر افراد کو دھوکہ دے کر اکاونٹس سے رقم نکالنے والے ملزمان گرفتار

زیر حراست افراد کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں جدہ پولیس نے اے ٹی ایم کے سامنے معمر افراد کو دھوکہ دے کر ان کے اکاؤنٹ سے رقم نکالنے والے سعودی شہری اور یمنی دراندازوں کو گرفتار کیا ہے۔
عکاظ اخبار جدہ پولیس کے حوالے سے بتایا کہ’ مقامی شہری اور یمنی درانداز معمر اکاونٹ ہولڈرز کا اعتماد حاصل کرکے دھوکے سے ان کےاکاونٹس سے رقم نکالنے میں ملوث تھے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’ملزمان معمر افراد کا اپنا ہدف بناتے، انہیں دیکھ کر مدد کے نام پر آگے بڑھتے اور ان سے ہمدردی ظاہر کرکے اے ٹی ایم کارڈ حاصل کرلیتے‘۔
’معمر افراد کا اعتماد حاصل کرنے اور انہیں اطمینان دلانے کے لیے مطلوبہ رقم نکال کر ان کے حوالے کتے تاہم  اے ٹی ایم کارڈ واپس دیتے ہوئے اسے تبدیل کردیا کرتے تھے‘۔
 بعد ازاں معمر افراد کے اکاونٹس سے اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے مزید رقم نکال لیتے تھے۔
جدہ پولیس نے بتایا کہ ’زیر حراست افراد قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا‘۔

شیئر: