Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چھٹیوں کے خاتمے سے اضافی آمدنی ہوگی،یوگی

لکھنؤ۔۔۔۔۔وزیر اعلیٰ یوپی گی آدتیہ ناتھ نے دعویٰ کیا کہ 12ربیع الاول سمیت 15چھٹیاں ختم کرنے کے فیصلے 50سے 60ہزارکروڑ روپے آمدنی ہوگی جس سے ریاست میں ترقیاتی کاموں کے ساتھ روزگارکے مواقع بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔پیر کو ایک اجلاس میں چھٹیاں ختم کرنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اضافی چھٹیوں کے ختم ہونے سے سرکاری دفاتر میں کام ہوگا اور اس سے آمدنی بڑھے گی۔ اضافی فنڈ ریاست میں ترقی اور روزگار پر خرچ ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ اضافی چھٹیاں ختم کرنے کے فیصلے کا طلبہ اور والدین نے بھی خیرمقدم کیا ہے۔وزیر اعلیٰ یوپی نے یہ بھی کہا کہ انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ اسکولوں اور کالجوں کی انتظامیہ کو حکم نامہ جاری کرے جس میں کہا جائے کہ وہ اہم شخصیات کے ایام پر 15منٹ کے لیکچرز کا اہتمام کریں تاکہ نئی نسل کو ان شخصیات کے کارناموں سے آگاہی ہوسکے۔

شیئر: