Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجران ریجن کے تجارتی مراکز میں سعودی ملازمین کی شرح  99 فیصد سے زیادہ

سعودائزیشن کمیٹی مالز میں تفتیشی مہم چلائے ہوئے ہے(فوٹو سبق)
سعودی عرب کے نجران ریجن میں سعودائزیشن کمیٹی نے کہا ہے کہ’ بڑے تجارتی مراکز (مالز) میں سعودی ملازمین کی شرح  99 فیصد سے زیادہ ہوگئی ہے‘۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودائزیشن کمیٹی مالز میں سعودی نوجوان کے تقرر کی پابندی کے حوالے سے تفتیشی مہم چلائے ہوئے ہے۔
کمیٹمی کا کہنا ہے کہ ’تفتیشی مہم کے دوران مالز میں 182 دکانوں کو چیک کیا گیا۔ پتہ چلا کہ ان دکانوں پر 103 سعودی مرد اور 262 خواتین ملازمت کررہی ہیں‘۔ 
ان دکانوں  پر کام کرنے والے غیر ملکیوں کی تعداد 2 تھی۔  سعودائزیشن کی شرح 99 فیصد سے زیادہ رہی ہے۔
یاد رہے کہ مالز کے مالکان پر پابندی لگائی گئی ہے کہ تمام ملازم سعودی تعینات کریں۔ انہیں صفائی کارکن اور مالز کے اندر گیمز کی مینٹینس کےلیے غیرملکیوں کو ملازم رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔ ان  دو پیشوں کو سعودائزیشن سے استثنی دیا گیا ہے۔

شیئر: