Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بارباڈوس ٹیسٹ،پاکستان کے3وکٹوں پر172رنز

  بار باڈوس ...پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان بارباڈوس میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام تک پاکستان نے پہلی اننگز میں172 رنز بنائے اور اس کے 3 کھلاڑی آوٹ ہو ئے ۔اوپنر اظہر علی 81 رنز پر ناٹ آوٹ ہیں۔ ان کے ساتھ کپتان مصباح الحق 7 رنز پر کریز پر موجود ہیں۔پاکستانی اوپنرز نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 155 رنز کت شراکت کی۔ احمد شہزاد 70 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ بابر اعظم اور یونس خان ِ کوئی رن بنائے بغیر پولین لوٹ گئے۔اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 312 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ پاکستان کی جانب سے اپنا دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے محمد عباس نے ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز میں 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔
 

 

شیئر: