Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب، قطر اور یورپی ملکوں کا اجلاس، مشرق وسطی کی صورتحال کا جائزہ

حوثیوں کے حملوں اور خطے کی سکیورٹی پر اس کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے منگل کو پیرس میں منعقدہ جی سیون وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر سعودی عرب، قطر اور ای فور گروپ کے درمیان ہونے والے ایک اجلاس میں شرکت کی۔
ایس پی اے کے مطابق ای فور گروپ میں فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ شامل ہیں۔
 اجلاس میں مشرق وسطی کی حالیہ صورتحال، یمن اور سعودی عرب میں شہریوں اور سول انفراسٹرکچر پر حوثیوں کے جاری حملوں اور خطے کی سکیورٹی پر اس کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 وزرائے خارجہ نے ثالثی کی سپورٹ کے لیے سفارتی کوششوں پر بھی بات کی جس کا مقصد امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کم  کرنا اور موجودہ علاقائی بحرانوں پر قابو پانا ہے۔
اجلاس میں علاقائی آبی گزرگاہوں کو محفوظ بنانے کے لیے بین الاقوامی رابطوں کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا تاکہ  تجارت کی کی روانی اور بین الاقوامی سپلائی چینز کے تسلسل کو یقینی بنایا جا سکے۔

 

شیئر: