سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے یونانی وزیر اعظم کا رابطہ
مختلف شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے منگل کو یونان کے وزیر اعظم کریاکوس میتسو تاکیس نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران سعودی عرب اور یونان کے درمیان تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یاد رہے گزشتہ روز سعودی ولی عہد سے کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔
وزیرِاعظم مارک کارنی نے کینیڈا کی جانب سے مملکت کے خلاف حوثیوں کے حملوں کی مذمت کی۔
