Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیس بک صارفین کی تعداد 2ارب ہوگئی

نیویارک..... سوشل میڈیا میں سب سے مقبول فیس بک ہے اور اس کی کامیابی شروع دن سے اب تک بڑی تیزی سے بڑھتی جارہی ہے۔ اسکے صارفین کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے اور اب اسکے صارفین کی تعداد 2ارب کے قریب پہنچ گئی ہے۔ اس طرح وہ اپنے جیسا کام کرنے والی دوسری ہمعصر کمپنیوں کے مقابلے میں سب سے آگے اور سب سے کامیاب نظر آرہی ہے۔ ہوسکتا ہے کہ 2ارب کا تاریخی ہدف اسی ہفتے میں یاچند دنوں میں فیس بک مکمل کرلے۔ اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں اس کی ہمسری یونی لیور اور پروکٹر اینڈ گیمبل جیسی کمپنیاں ہی کرسکتی ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ ان دو کمپنیوں کے گاہکوں کی تعداد 2ارب سے بھی زیادہ ہو مگر یہ دونوں کمپنیاں خالصتاً سوشل میڈیا کمپنیاں نہیں کہی جاسکتیں۔

شیئر: