Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قصیم میں اونٹوں کے العقیلات فیسٹول کا اختتام، 100 ملین ریال کی نیلامی

ایک لاکھ 73 ہزار سے زیادہ شائقین فیسٹول دیکھنے پہنچے ( فوٹو سبق)
سعودی عرب کے قصیم ریجن میں اونٹوں کی نیلامی سے متعلق دوسرا العقیلات فیسٹول اختتام پذیر ہوگیا۔
8 روزہ فیسٹول میں پچاس سے زیادہ سیکیورٹی و سرکاری اداروں اور سرپرست فریقوں نے حصہ لیااور سو ملین ریال کی نیلامی ہوئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سلام گروپ نے قصیم گورنریٹ اور میونسپلٹی کے تعاون سے بریدہ شہر میں العقیلات فیسٹول کے انتظامات کیے تھے۔
8 روزہ فیسٹول میں یومیہ بارہ ملین ریال کی نیلامی ہوتی رہی۔ 93 ملین ریال  سے زیادہ کی نیلامیاں ہوئیں۔ایک لاکھ 73 ہزار سے زیادہ شائقین فیسٹول دیکھنے آئے۔ یومیہ اوسط بارہ ہزار شائقین کی رہی۔ 

 آسٹریلیا، فرانس، عمان، قطر، کویت اور  امارات کے وفود بھی فیسٹول میں آئے( فوٹو سبق)

اس سال فیسٹول میں پہلی بار ثقافتی، تفریحاتی، اقتصادی و سماجی پروگرام ہوئے ہیں۔ مشاعرے، سیمینار اور مقابلوں کا انعقاد ہوا۔  گورنر قصیم شہزادہ فیصل  بن مشعل نے فیسٹول کی بھرپور سرپرستی کی۔
پہلی بار بیرون مملکت سے وفود شریک ہوئے خصوصا آسٹریلیا، فرانس، سلطنت عمان، قطر، کویت اور متحدہ عرب امارات کے وفود بھی فیسٹول دیکھنے آئے ہیں۔
العقیلات مقابلے کا مقصد فوٹو گرافروں کی حوصلہ افزائی اور انہیں اپنے پیشے میں انفرادیت پیدا کرنے کا حوصلہ دینا تھا۔ 
سلام گروپ کے چیئرمین فھاد نے کہاکہ’ العقیلات فیسٹول نے ہمارے آباؤ اجداد کی یادیں تازہ کی ہیں۔  اونٹوں کے تجارتی قافلوں کے حوالے سے  ایک پہچان پورے علاقے میں بنائی تھی جسے آج بھی فخر کے ساتھ یاد کیا جاتا ہے‘۔

شیئر: