مقامی شخص کی گاڑی سے ایک لاکھ ریال چرائے تھے، پولیس ترجمان
ریاض( اردونیوز رپورٹ) پولیس نے چوری کی وارداتیں کرنے والے 3رکنی سوڈانی گروہ کو گرفتار کر لیا ۔ ملزمان نے مقامی شخص کی گاڑی کا شیشہ توڑ کر اس میں رکھے ہوئے ایک لاکھ 35 ہزار ریال چرائے تھے ۔ ریجنل پولیس ترجمان کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک مقامی شخص نے پولیس میں رپورٹ درج کروائی تھی کہ نامعلوم افراد نے اسکی گاڑی کا شیشہ توڑ کر اسمیں رکھی ہوئی خطیر رقم چرا لی ۔ رپورٹ درج ہونے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کی ناکہ بندی کر کے وہاں آنے اور جانے والے مشکوک افراد سے تفتیش شروع کر دی ۔ علاقے کے ایک ناکہ سے پولیس اہلکاروںنے ایک غیر ملکی شخص کو گاڑی روکنے کا اشارہ کیا مگر اس نے سائٹ سے نکل بھاگنے کی کوشش کی جس پر اہلکاروںنے اسے بھاگنے نہیں دیااور گرفتار کر لیا ۔ ملزم کی گاڑی کی تلاشی لینے پر اس میں رکھے ہوئے 58 ہزار ریال برآمد ہوئے ۔ ملزم نے واردات کا اعتراف کرتے ہوئے دیگر دونوں ساتھیوں کی بھی نشاندہی کر دی جنہیں گرفتار کر لیا گیا ۔ پولیس ملزمان سے مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔