Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سمندر میں 30گھنٹے بہنے والے شخص کو بچالیا

  ویسٹ پورٹ بیچ، اسکاٹ لینڈ ......مقامی کوسٹ گارڈ ز نے ایک نوجوان سرفر کی جان اس وقت بچائی جب وہ سمندر کی تیز لہروں میں بہتا پھر رہا تھا۔ شاید وہ اتنا دو رنکل چکا تھا اور تھک گیا تھا کہ اسکے لئے واپسی ممکن نہ تھی اور یقینی تھا کہ اس کی جان چلی جاتی۔ اس نے تقریباً 30گھنٹے تک انتہائی یخ بستہ پانی میں کسی نہ کسی طرح جدوجہد کرتے ہوئے خود کو زندہ رکھا مگر اسکی خوش قسمتی تھی کہ کوسٹ گارڈز والوں نے اسے دیکھ لیا اور اسکی مدد کو پہنچ گئے۔ وہ ساحل سے 13میل دور امدادی ٹیم کے ہاتھ لگا جسے فوراً ساحل پر لاکر اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ اپنی جان بچنے پر گلاسگو سے تعلق رکھنے والے سرفر نے کوسٹ گارڈ کا شکریہ ادا کیا اور اس کی ماں نے بھی روتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا تاہم انکا کہناتھا کہ اب گھر میں اسکی حالت قدرے بہتر ہے تاہم ان پر تھکن غالب ہے ہوسکتا ہے کہ دو چار دن میں اسکی حالت بہتر ہوجائے ۔ یہ ایک خوشی کا موقع ہے اور اسکے لئے کوسٹ گارڈ کا جتنا بھی شکریہ ادا کیا جائے کم ہے۔ کوسٹ گارڈ کے چیف انسپکٹر کا کہناہے کہ ساحل سے اتنی دور مصیبت میں پھنسے شخص کی مدد کرنا ہمارے لئے ایک اعزاز ہے۔

شیئر: