Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہری دفاع نے ایک اور شخص کو سیلابی ریلے سے بچا لیا

النعم میں برساتی نالے سے گزرتے ہوئے سیلابی ریلے میں پھنس گیا تھا( فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں خیبر کی وادی ابا النعم میں سیلابی ریلے میں پھنسی گاڑی میں محصور سعودی شہری کو شہری دفاع کے اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرکے بچالیا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق شہری دفاع نے اتوار کو بیان میں کہا کہ ’ایک شہری وادی ابا النعم میں برساتی نالے سے گزرتے ہوئے سیلابی ریلے میں پھنس گیا تھا, شہری دفاع کے اہلکاروں نے امدادی  کارروائی کرکے اسے گاڑی سے نکال لیا‘۔ 

گزشتہ روز حائل ریجن میں ایک بچہ بارش کے پانی میں ڈوب کر ہلاک ہوا تھا(فوٹو عاجل)

 شہری دفاع کا کہنا ہے کہ ’بارش کے دوران وادیوں، تالابوں اور برساتی نالوں میں تیراکی خود کو مصیبت میں ڈالنا ہے۔ ہمیشہ اس حوالے سے انتباہ کیا جاتا رہا ہے تاہم بعض شہری اس کی پابندی نہ کرکے اپنی جان خطرے میں ڈالتے ہیں‘۔
یاد رہے کہ گزشتہ روزسعودی عرب کے حائل ریجن کی الحائط کمشنری میں ایک بچہ بارش کے پانی میں ڈوب کر ہلاک ہوا تھا جبکہ چار افراد کو بچایا گیا۔
 شہری دفاع نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا تھا کہ’ امدادی ٹیموں نے اطلاع ملنے پر بچے کی نعش پانی سے نکال لی ہے جبکہ چار افراد کو بچایا گیا ہے‘۔

شیئر: