Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ میں موسم غیرمستحکم، محکمہ شہری دفاع کا انتباہ

شہری اور مقیم غیر ملکی بارش اور تیز ہواؤں کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں(فوٹو عاجل)
سعودی محکمہ شہری دفاع نے خبردار کیا ہے کہ مکہ مکرمہ میں موسم غیر مستحکم رہنے کا امکان ہے۔ شہری اور مقیم غیر ملکی بارش اور تیز ہواؤں کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ 
محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ الخرمہ، المویہ، تربہ اور رنیہ میں بارش کے بعد سیلاب کے  امکانات ہیں۔  
علاوہ ازیں سعودی صوبے حائل کے جنوب مغرب میں الرقب مقام پر بارش کے مناظر پر مشتمل وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
 
 ماہر موسمیات ابو عبدالرحمن الحربش الصخری نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر جو وڈیو شیئر کی ہے اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بارش نے آبشار کی شکل اختیار کرلی ہے۔ 
 موسمیات کے قومی مرکز کی رپورٹ کے مطابق جازان، عسیر اور باحہ میں جمعے کو متعدد مقامات پر تیز گرد آلود ہوائیں چلنے اور اس کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش کی اطلاعات ہیں۔ 
 

شیئر: