Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیمپیئنز ٹرافی سے نکلنے کی دھمکی نہ دی جائے، بی سی سی آئی کو انتباہ

نئی دہلی۔۔۔۔ہندوستانی سپریم کورٹ نے کرکٹ بورڈ میں جوانتظامی کمیٹی قائم کی ہے اس نے بی سی سی آئی حکام پر زوردیا کہ وہ بغیر کسی منظوری کے چیمپیئنز ٹرافی کے بائیکاٹ کی دھمکی نہ دے۔کمیٹی نے یہ بھی ہدایت دی کہ 7مئی کو ہونیوالی اسپیشل جنرل میٹنگ سے پہلے کسی قسم کا کوئی فیصلہ نہ کیا جائے۔آئی سی سی کو کوئی خط یا نوٹس بھیجنے سے پہلے اسے انتظامی کمیٹی سے منظوری لینا ہوگی۔کمیٹی نے یہ ہدایت اس وقت دی جب بی سی سی آئی نے فیصلہ کیا تھا کہ آئی سی سی کو خط بھیجا جائے گا جس میں اسے دھمکی دی جائیگی کہ وہ 2014کی سفارشیں مسترد نہ کرے ورنہ ہندوستانی کرکٹ بورڈ آئی سی سی کے تمام ایونٹس میں حصہ نہیں لے گا اور اس کا آغاز انگلینڈ میں ہونیوالی چیمپیئنز ٹرافی سے کیا جائے گا۔ہندوستانی بورڈ آئی سی سی کی طرف سے ہندکے ریونیومیں 293ملین ڈالر کی کمی پر ناراض ہے۔اگر چہ بورڈ کو اضافی100ملین ڈالر کی پیشکش کی گئی ہے۔ بی سی سی آئی 2014کے ماڈل کے تحت 570ملین ڈالر کا مطالبہ کررہے ہیں۔

شیئر: