Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرمین شریفین سمیت ملک بھر میں نماز استسقا پڑھی گئی

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی ہدایت پر آج جمعرات کو حرمین شریفین سمیت ملک کی مساجد میں نماز استسقا پڑھی گئی۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مساجد میں باران رحمت کے نزول کے لیے دعائیں کی گئیں اور خطبہ دیا گیا۔
باران رحمت کے لیے ادا کی جانے والی نماز کا سب سے بڑا اجتماع مسجد الحرام میں ہوا جہاں کعبۃ اللہ کے پہلو میں امام وخطیب شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے امامت کراوئی اور بعد ازاں خطبہ دیا۔ 
نائب گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ بدر بن سلمان  اور گورنریٹ کے اعلی عہدیدار نمازشریک تھے۔ 
بارش کے لیے خصوصی نماز کا دوسرا بڑا اجتماع مسجد نبوی شریف میں ہوا جہاں شیخ عبد اللہ البعیجان نے امامت کروائی اور خطبہ دیا۔ 
مدینہ منورہ گورنریٹ کے اعلی عہدیداروں سمیت مشائخ اور سربرآوردہ علما بھی شریک تھے۔ 
اسی طرح نمازاستسقا ریاض،جدہ، جازان،عرعر،دمام اور الخبر کے علاوہ تمام شہروں میں بھی ادا کی گئی۔
 

شیئر: