Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کے ہوٹلز میں بکنگ بلند ترین سطح پر

سعودی دارالحکومت بین الاقوامی تقریبات اور فورمز کے لیے ایک اہم مقام کے طور پر ابھرا ہے (فائل فوٹو: عرب نیوز)
ہوٹل مینیجمنٹ سے متعلق تجزیہ کرنے والی گلوبل ہاسپیٹیلٹی فرم سمتھ ٹریول ریسرچ کا کہنا ہے کہ ریاض میں ہوٹل انڈسٹری کی بہتر کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور اکتوبر میں کمروں کی بکنگ مارچ 2022 کے بعد بھی بلند ترین سطح کو چھو رہی ہے۔
سمتھ ٹریول ریسرچ کے ابتدائی اعدادو شمار کے مطابق ریاض میں گزشتہ ماہ ہوٹلوں کی دستیابی کی شرح 72.3 فیصد تک پہنچ گئی جس سے ہوٹل آپریٹرز کو 771.24 کے یومیہ اوسط نرخوں کا حوالہ دینے کی اجازت دی گئی۔
عرب نیوزکے مطابق ریاض میں ہوٹل کے کمرے نسبتاً زیادہ یومیہ ٹیرف پر رہے اس سے ہوٹلز ایڈمنسٹریشنز کو فی کمرہ 557.28 بہتر آمدنی حاصل کرنے میں مدد ملی جو مئی 2011 کے بعد سے سب سے زیادہ ہے۔
سمتھ ٹریول ریسرچ نے بتایا کہ ریاض ہوٹل مارکیٹ کی اے ڈی آر اور دستیاب فی کمرہ کی سطح کورونا کی وبا سے پہلے کے دور کے مقابلے میں آگے نکل گئی۔
سعودی دارالحکومت تجارت اور کاروبار کا علاقائی مرکز بننے سے بین الاقوامی تقریبات اور فورمز کے لیے ایک اہم مقام کے طور پر ابھرا ہے۔
یہ شہر اکتوبرمیں فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو فورم کا میزبان تھا جس میں دنیا بھر سے سرکردہ سی ای اوز، پالیسی سازوں، سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد نے بین الاقوامی سرمایہ کاری کے مستقبل اورعالمی معیشت کے بارے میں بات کرنے کے لیے تین روزہ تقریب میں شرکت کی۔
کورونا کی وبا کے بعد سعودی ہاسپیٹیلٹی مارکیٹ بہتری کی راہ پر گامزن ہے جس نے عالمی طور پر ہوٹل انڈسٹری کو تباہ کر دیا تھا۔
عالمی پراپرٹی کنسلٹنٹ نائٹ فرینک کے مطابق سعودی عرب میں کورونا کی وبا کے باعث معطل کیے جانے والے ایونٹس بحالی کے بعد ان میں وزیٹرز کی آمد بڑھ رہی ہے جس سے سروسز اور روزانہ کی قیمتوں کو رجسٹرڈ کرنے میں مدد ملی ہے۔

2024 تک ہوٹل کے کمروں کی تعداد بڑھ کر 25 ہزار 800  تک پہنچ جائے گی (فوٹو: ٹوئٹر)

مثال کے طور پر ریاض میں حالیہ دنوں منعقد ہونے والے بین الاقوامی کتاب میلے میں ملک بھر سے 10 لاکھ سے زیادہ وزیٹرز شریک ہوئے۔
نائٹ فرینک نے یہ بھی بتایا کہ اس سے دارالحکومت کے ہوٹلوں کے کام کی شرح میں بہتری آئی اور بین الاقوامی کارپوریٹس کی جانب سے ریاض میں اپنی موجودگی کو منتقل کرنے یا بڑھانے سے کاروبار کو فروغ ملا۔
نائٹ فرینک میں ہیڈ آف ہاسپیٹیلیٹی اور ٹورازم تراب سلیم نے کہا کہ ’ریاض سیزن کے تیسرے ایڈیشن کے آغاز کے ساتھ ہم اس موسم سرما میں ہوٹل کے کمروں کی زبردست مانگ کی توقع کرتے ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم توقع کرتے ہیں کہ 2024 کے آخر تک ہوٹل کے کمروں کی تعداد تقریباً 25 فیصد بڑھ کر 25 ہزار 800  تک پہنچ جائے گی جس میں آنے والی سپلائی کا نصف سے زیادہ بین الاقوامی برانڈڈ اور آپریشنل ہونے کی توقع ہے۔‘

شیئر: