Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ سے فلسطینی صدر محمود عباس کی ملاقات

واشنگٹن... امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بدھ کو واشنگٹن میں فلسطینی صدر محمود عباس نے ملاقات کی۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن معاہدے میںمدد کرسکتے ہیں۔ثالث یا سہولت کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ امن معاہدہ کچھ ایسا نہیں جسے لوگ کئی سالوں سے مشکل تصور کرتے آئے ہیں۔اگر دونوں فریقین تیار ہیں تو ہم معاہدہ کرنے جارہے ہیں۔اس موقع پر فلسطینی صدر محمود عباس نے کہاکہ عرب ممالک مشرق وسطیٰ تنازع کا حل دے چکے ہیں۔ اسرائیل، آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے ۔انہوںنے کہا کہ عالمی قوانین کے تحت فلسطینی پناہ گزین اور قیدیوں کے تنازع کو حل کیا جائے۔ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئے ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں اسرائیل سے تاریخی امن معاہدہ ہوگا۔

 

شیئر: