Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف : الھدی روڈ کھول دی گئی

السیل الکبیرشاہراہ صدیوں سے طائف آمد ورفت کے لیے استمعال کی جاتی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
طائف جانے والی پہاڑی شاہراہ کو ٹریفک کےلیے کھول دیا گیاہے۔ شاہراہ کو تباہ کن بارش کی وجہ سے عارضی طورپرٹریفک کے لیے بند کردیا گیاتھا۔
عاجل نیوز کے مطابق جمعرات کے روز مکہ ریجن کے علاوہ مدینہ منورہ ینبع اوردیگر علاقوں میں شدید بارش کے باعث بعض شاہراہوں کواحتیاطی طورپرٹریفک کے لیے بند کیا گیا تھا جن میں مکہ مکرمہ سے طائف جانے والی ’الکر‘ کی پہاڑی شاہراہ بھی شامل تھی۔
مکہ مکرمہ سے طائف جانے کے  2 راستے ہیں جن میں الکرکی شاہراہ جسے ’الھدا‘ روڈ بھی کہا جاتا ہے کے علاوہ دوسرا راستہ ’سیل الکیبر‘ کہلاتا ہے ۔
الھدا روڈ پہاڑی سڑک ہے جس کی وجہ بارش کے دوران وہاں چٹانی پتھرگرنے سے بعض اوقات شاہراہ ٹریفک کے لیے بند کردی جاتی ہے۔
 دوسرا راستہ جو صدیوں پرانا ہے یہ راستہ سیلابی پانی کی گزرگاہ کی وجہ سے بنا تھا اسی لی اس کا نام ’ سیلابی روڈ  پڑ گیا ۔ یہ راستہ پہاڑی نہیں بلکہ سیدھا ہے تاہم الھدا روڈ سے نسبتا لمبا ہے۔

  بارش کے دوران پتھرگرنے سےالھدی روڈ ٹریفک کےلیے بند کردی جاتی ہے( فوٹو، ٹوئٹر)

سیلابی روڈ پرچٹانی پتھروں کے گرنے کی خدشہ نہیں ہوتا اس لیے عام طورپریہ شاہراہ مکہ سے طائف جانے کے لیے ہمیشہ کھلی رہتی ہے علاوہ ازیں ہیوی ٹریفک کے لیے بھی یہ روڈ مخصوص ہے۔

شیئر: