Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی بچے اور پیرو کے شہری کے مکالمے کی ویڈیو وائرل

پیرو کے شہری سے سعودی بچے کی گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)
دوحہ میں ہونے والے پیرو کی قومی فٹبال ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے پیرو کے ایک شہری کے ساتھ ایک سعودی شہری عمر عصام الانصاری کے  مکالمے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق عصام الانصاری کا کہنا ہے کہ توقع نہیں تھی کہ میری ویڈیو اس قدر پسند کی جائے گی جو کچھ ہوا کسی منصوبہ بندی کے تحت نہیں بلکہ اچانک ہوا۔ 

جو کچھ ہوا کسی منصوبہ بندی کے تحت نہیں بلکہ اچانک ہوا۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)

عمر عصام الانصاری نے کہا کہ ’پیرو کی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے جو شہری قطر آیا ہوا تھا اس سے دوستانہ انداز میں بات چیت ہو رہی تھی جسے اس نے ریکارڈ کرکے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔‘
 پیرو کے شہری نے دریافت کیا تھا کہ ’سعودی شہری اپنے مہمانوں کے ساتھ کس طرح پیش آتے ہیں۔ ان کا خیر مقدم کس طرح سے کرتے ہیں۔ سعودی ثقافت اور اقدار کیا ہیں؟‘
عمرعصام الانصاری نے ان تمام سوالات کے سادہ انداز میں جواب دیے۔

عمر عصام نے بتایا کہ سعودی بہت اچھے میزبان ہیں۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)

سعودی بچے نے بتایا کہ ’سعودی بہت اچھے میزبان ہیں۔ اسلامی ثقافت سکھاتی ہے کہ اغیار سے حسن سلوک کیا جائے۔‘
انہوں نے سعودی قومی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کا تعارف بھی پیش کیا اور اپنی ٹیم کے خوابوں کا تذکرہ بھی کیا۔ 
پیرو کے شہری نے عمر عصام الانصاری کو مخاطب کرتے ہوئے ایک تاریخی جملہ کہا کہ ’تم کم عمری کے باوجود بڑا دل رکھتے ہو۔‘
سوشل میڈیا صارفین نے مختلف ثقافتوں کے ساتھ مکالمے اور خود اعتمادی کے ساتھ گفتگو کو سراہا اور کہا کہ عمر الانصاری تو اچھے اخلاق، خوبصورت گفتگو اور تہذیب و شائستگی کی ایک مثال ہے۔ 

کم عمری کے باوجود سعودی بچے نے  اپنی بے ساختہ گفتگو کی۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)

صارفین نے یہ بھی کہا کہ  کم عمری کے باوجود  سعودی بچے نے  اپنی بے ساختہ گفتگو کے دوران بہت کچھ پیش کیا۔  نئی نسل کے یہی بچے سعودی اور اسلامی ثقافت پوری دنیا تک پہنچائیں گے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: