Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ذہین بچوں کی عمریں طویل ہوتی ہیں

لندن۔۔۔۔ذہین بچوں کی عمریں طویل ہوتی ہیں جبکہ ان کا آئی کیو ہر معاملے میں بہت زیادہ ہوتا ہے۔ ایسے بہت سے ذہین بچے ہیں جو نہ تو ورز ش کرتے ہیں اور نہ ہی سگریٹ پیتے ہیں۔ ماہرین نے جوتجزیہ کیا ہے اس کے مطابق ایسے بچے دل کے امراض ، فالج کے حملے یا کینسر کی بیماری میں بہت ہی کم مبتلا ہوتے ہیں۔ ان بچوں کے زخمی ہوکر مرنے ، پیٹ کی تکالیف یا یادداشت میں کمی کا بھی خطرہ کم ہوتا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق ایسے بچے خود اپنی شخصیت پر زیادہ دھیان دیتے ہیں۔ اگرچہ جنیات بھی ان کی کردار سازی میں حصہ لیتی ہے لیکن یہ بچے اسمارٹ لوگوں کی نقل بھی کرتے ہیں۔برطانوی جائزہ رپورٹ میں بتایا کہ اس نے ایسے 65ہزار افراد کا جائزہ لیا ہے جن کی عمریں اب 79سال سے زیادہ ہے۔ ایڈنبرگ یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بچے اپنا بہت خیال رکھتے ہیں، کسی غلط حرکتوں میں نہیں پڑتے اور اپنے آپ کو لئے دیئے رکھتے ہیں۔

شیئر: