Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصباح الحق،عمران سے بہتر کپتان ہیں،شہریار

اسلام آباد... سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اسپورٹس کے ارکان اس وقت چیئرمین پی سی بی شہریار خان اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد پر برس پڑے ۔ کمیٹی ارکان نے پی ایس ایل میں اسپاٹ فکسنگ کے حوالے سے تند و تیز سوالات کئے۔قائمہ کمیٹی کے اراکین کمیٹی شفقت حیات نے کہا کہ پی ایس ایل کے دوران جب کھلاڑی بکیز سے ہوٹل کی لابی میں ملے تو پھر کارروائی کیوں نہیں کی گئی۔ انہوں نے مزیدسوال کیا کہ فاسٹ بولنگ، اوپننگ اور مڈل آرڈر بری طرح ناکام ہو رہا ہے۔ ٹیم اسپنرز کے سہارے چل رہی ہے۔ اچھے کوچز کے باجود ناقص کارکردگی کے باعث ون ڈے ٹیم رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر ہے ۔چیئرمین پی سی بی نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ناصر جمشید نے کھلاڑیوں کو فکسنگ پر اکسایا۔ محمد عرفان نے اس حوالے سے سب سچ بتایا۔ انہوں نے کہا کہ جاوید میانداد اور ظہیر عباس جیسے کھلاڑی بھی ٹیم کی کوچنگ نہیں کر سکے ۔عظیم بیٹسمین ویون رچرڈ بھی کوچنگ کے حوالے سے ناکام رہے ہیں۔ میانداد کو 4 مرتبہ کوکوچنگ کے لئے آزما چکے لیکن ناکام رہے ۔وہ کرکٹ بورڈ میں بھی رہے لیکن ڈلیور نہیں کرسکے۔ شہریار نے مصباح الحق کو عمران خان سے بہتر کپتان قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ باہمی سیریز نہ کھیلنے پر ہندوستانی کرکٹ بورڈ کو لیگل نوٹس بھیج دیا ۔کوشش ہے کہ آئندہ پی ایس ایل فائنل کراچی میں ہو۔

 

شیئر: