Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزنی ٹائر سے کار تباہ

ماسکو .... 3ٹن وزنی ٹرالر کا ٹائر ایک قریبی کار پر چڑھ دوڑا اور اسے تباہ کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ کار کی دیکھ بھال کرنے والے ورکشاپ کے ملازمین نے ٹائر میں زیادہ ہوا بھر دی تھی۔ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ یہ واقعہ جنوبی روس کے شہر میں پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ہوا بھرنے والے ملازم کا دھیان کہیں اور تھا اور اس نے غلطی سے زیادہ ہوا بھر دی تھی۔ اس غلطی کا خمیازہ کار مالک کو بھگتنا پڑا۔ ٹرالر سے ٹائر نکل کر ایک دیوار سے ٹکرایا اور پھر وہاں سے اچھل کر قریب کھڑی کار پر گر گیا۔ یہ کار اسی ورکشاپ میں کام کرنے والی خاتون اکاﺅنٹنٹ کی تھی۔ وہاں موجود راہگیر یا کوئی اور شخص زخمی ہونے سے بچ گیا۔سی سی ٹی وی کیمرے نے اس کی پوری فوٹیج بنالی ہے جو سوشل میڈیا پر ڈالدی گئی۔ روس میں ہر سال صنعتی حادثات کے نتیجے میں سیکڑوں افراد ہلاک ہوتے اور اداروں کو مالی نقصان ہوتے ہیں۔ ان حادثات کیلئے عام طور پر نشئی ملازمین کو ذمہ دار ٹھہرایا جاتاہے جبکہ دوسری وجہ یہ ہے کہ سوویت دور کا سازوسامان اب متروک ہوچکا ہے اور مختلف صنعتوں میں اسی سازوسامان کو استعمال کیا جارہا ہے۔

شیئر: