Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 رہائش خدمات کی خلاف ورزی: وزارت حج نے تین عمرہ کمپنیوں کو معطل کردیا

کمپنیوں کو تمام زائرین کے لیے رہائش کا انتظام کرنے کا پابند بنایا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت حج وعمرہ نے بدھ کو زائرین کو رہائش خدمات کی خلاف ورزی پر تین عمرہ کمپنیوں کو معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت نے بیان میں کہا ’منظور شدہ کنٹریکٹ پروگرام کے مطابق زائرین کو رہائش کی خدمات کی فراہمی میں ناکامی پرعمرہ کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔‘
وزارت کا کہنا ہے ’متعلقہ حکام کے تعاون سے ان کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کرنے والے غیرملکی ایجنٹوں کے خلاف بھی قانونی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔‘
خلاف ورزی کرنے والی عمرہ کمپنیوں کو تمام متاثرہ زائرین کے لیے رہائش کا انتظام کرنے کا پابند بنایا گیا۔
یہ اقدامات متاثرہ افراد کے حقوق کے تحفظ، اس طرح کی خلاف ورزیاں روکنے اور معتمرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو بڑھانے کے لیے منظور شدہ ریگولیٹری فریم ورک کے مطابق کیے گئے۔
وزارت نے کہا کہ’ وہ معاہدے کی ذمہ داریوں میں کسی غفلت یا خلاف ورزی کو برداشت نہیں کرے گی۔ عمرہ زائرین کے حقوق اولین ترجیح ہیں، اس پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔‘

 وزارتِ حج نے تمام عمرہ کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ منظور شدہ ضوابط اور ہدایات کی پابندی اور اپنے معاہدے کے مطابق خدمات فرہم کریں۔۔
یاد رہے کہ وزارت نے قوانین پرعمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے تفتیشی کمیٹیاں مقرر کی ہیں جو عمرہ زائرین کو فراہم کی جانے والی رہائشی و دیگر خدمات کا جائزہ لیتی ہیں۔

 

شیئر: