ریاض میں دنیا کی سب سے بلند عمارت تعمیر کرنے پر غور
جمعرات 8 دسمبر 2022 10:01
’ریاض میں مجوزہ دنیا کی بلند ترین عمارت کی اونچائی دو کلو میٹر ہوگی‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی انویسٹنٹ فنڈ ریاض میں دنیا کی بلند ترین عمارت کرنے کے منصوبے پر غور کر رہا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مجوزہ منصوبہ ریاض کے شمال میں مجموعی طور پر18 مربع کلو میٹر میٹر کے رقبے پر ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریاض میں مجوزہ دنیا کی بلند ترین عمارت کی اونچائی دو کلو میٹر ہوگی اور یہ برج خلیفہ سے دو گنا ہوگی جس کی مجموعی لمبائی 828 میٹر ہے۔
ذرائع نے کہا ہے کہ ’دنیا کی بلند ترین عمارات کی تعمیر کا تخمینہ لگانے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق مذکورہ مجوزہ عمارت پر 5 بلین ڈالر کی لاگت آئے گی‘۔
اندازے کے مطابق منصوبہ ریاض کے کنگ خالد انٹر نیشنل ایئرپورٹ کے مغرب میں ہوگا اور وژن 2030 کے مطابق اسے ریاض کے شمالی حصے کی ترقیاتی منصوبے میں شامل کیا جائے گا۔
ذرائع نے کہا ہے کہ ’دنیا کی بلند ترین عمارتوں کا ریکارڈ توڑنے والی مجوزہ عمارت کا ڈیزائن بنانے کے لیے دنیا کی معروف 8 کمپنیوں کو دعوت دی گئی ہے‘۔