Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید کا دورہ مصر، صدر السیسی سے ملاقات

صدر السیسی نے العلمین انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اماراتی صدر کو رخصت کیا۔ (فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید  آل نہیان بدھ کو دورۂ مصر کے اختتام پر نیو العلمین سٹی سے روانہ ہوگئے۔
وام کے مطابق مصری صدرعبدالفتاح السیسی نے العلمین انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اماراتی صدر کو رخصت کیا۔
قبل ازیں دونوں رہنماؤں نے امارات اور مصر کے دیرینہ دوستانہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔
 دونوں ملکوں اور عوام کے مفاد میں تعلقات کو مزید فروغ دینے کے مواقع  پر بھی غور کیا گیا۔

شیخ محمد بن زاید نے پرتپاک خیرمقدم پر صدر السیسی کا شکریہ ادا کیا۔ مصری صدر نے کہا کہ اماراتی صدر کو مصر اور اس کی عوام کے دلوں میں ایک خاص مقام حاصل ہے، جو دراصل اس رشتے کی توسیع ہے جسے امارات کے بانی مرحوم شیخ زاید بن سلطان آل نہیان نے مصری عوام کے ساتھ استوار کیا تھا۔

 

شیئر: