Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزر دفاع سے یوکرینی صدارتی دفتر کے ڈائریکٹر کی ملاقات

یوکرینی بحرین بحران کے حل کرنے کے لیے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے بدھ کو یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے دفتر کے ڈائریکٹر نے ملاقات کی ہے۔
شہزادہ خالد بن سلمان نے ایکس اکاونٹ پر لکھا’ یوکرینی صدارتی دفتر کے ڈائریکٹر آندری یرماک سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا۔‘
’یوکرینی بحرین کی حالیہ صورتحال اور بحران کے حل کرنے کے لیے جاری کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر بھی بات چیت کی گئی۔‘
اس سے قبل یوکرینی صدر نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا تھا۔
سعودی ولی عہد نے روس، یوکرین تنازع کے حل اور مذاکرات کےلیے تمام کوششوں کی سپورٹ اور مملکت کے عزم کا اعادہ کیا۔
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امن کی سپورٹ کے حوالے سے سعودی عرب کے کردار کی تعریف کی۔

 

شیئر: