سعودی فالکن کلب کے تحت ریاض کے شمال میں واقع ’ملہم‘ میں’انٹرنیشنل فالکن بریڈرز آکشن 2025‘ 31 ملین ریال سے زیادہ کے سودوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔
سعودی خبررساں ایجنسی’ ایس پی اے‘ کے مطابق یہ ایونٹ 21 دن 5 سے 25 اگست 2025 تک جاری رہا۔
مزید پڑھیں
-
سعودی فالکن کلب کے تحت ’انٹرنیشنل فالکن بریڈرز آکشن‘Node ID: 892237
-
سپین کے فالکن بریڈنگ فارم نے تمام فالکنز فروخت کردیےNode ID: 893523
19 مقامی فارموں سمیت 23 ملکوں کے 76 فالکن بریڈرز نے شرکت کی اور مجموعی طور پر ایک ہزار 103 فالکن فروخت کیے گئے۔
اس سال نمایاں گروتھ دیکھنے میں آئی، سیلز ویلیو میں 23 فیصد اور فالکن کی فروخت میں 27 فیصد اضافہ ہوا۔
نیلامی میں حصہ لینے والے ملکوں کی تعداد 21 فیصد زیادہ رہی جبکہ فالکن بریڈرزمیں 20 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔
رواں برس نیلامی میں امریکی فارم ’آر اکس‘ کا فالکن سب سے مہنگا فروخت ہوا، اسے ایک سعودی شہری نے 1.2 ملین ریال میں خریدا ہے۔
یہ ایونٹ دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے شکاری پرندوں کے شوقین اورماہرین کے لیے پرکشش رہا جو نہ صرف فالکن کی خرید و فروخت بلکہ عالمی اورمقامی اعلی معیار کی افزائش نسل کے طریقوں کو جاننے کے لیےبھی اس میں شرکت کرتے ہیں۔

گزشتہ برس نیلامی ایڈیشن میں 56 فارمز نے شرکت کی تھی۔ 13 سعودی تھے، جبکہ 43 کا تعلق 19 ممالک سے تھا۔ نیلامی میں ایک کروڑ 6 لاکھ ریال مالیت کے 872 باز فروحت کیے گئے تھے۔
گذشتہ برس مقامی فارمز کا سب سے مہنگا باز 2 لاکھ 10 ہزار ریال میں فروخت ہوا۔ امریکی فارمز ’پیسفک نارتھ ویسٹ‘ کا سب سے مہنگا باز 4 لاکھ ریال میں فروخت کیا گیا۔
خیال رہے سعودی فالکن کلب کے زیر انتظام سالانہ آکشن عالمی سطح پرسب سے بڑی نیلامی سمجھی جاتی ہے۔