شام نے گزشتہ روز کیے جانے والے اسرائیلی ڈرون حملے کی مذمت کی ہے جس میں چھ فوجی مارے گئے۔
دمشق نے اسرائیلی حملے کو ملکی خود مختاری کی واضح خلاف ورزی قرار دیا۔
مزید پڑھیں
-
دمشق میں چرچ پر خودکش حملہ، کم از کم 20 ہلاکNode ID: 891281
شام کے سرکاری ٹیلی ویژن نے بتایا منگل کو دمشق کے قریب اسرائیل کے ڈرون حملے میں چھ فوجی ہلاک ہوئے۔
واضح رہے سابق صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے اسرائیل شام پر متعدد حملے کرچکا ہے۔
شام کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اسرائیلی حملے کو بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگیں خلاف ورزی قرار دیا۔
وزارت نے کہا’ یہ حملہ شام کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی صریح خلاف ورزی ہے۔‘
وزارت دفاع کے ایک اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا’ اسرائیلی ڈرون نے 44 ویں ڈویژن کی فوجی عمارتوں میں سے ایک کو نشانہ بنایا ہے‘ تاہم اسرائیلی فوج نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
علاوہ ازیں امارات نے شام کی سرزمین پر اسرائیلی فوج کے حالیہ حملوں اور خلاف ورزیوں کو 1974 کے شام،اسرائیل معاہدے اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
وزات خارجہ نے بیان میں شام کی خودمختاری اور استحکام کی سپورٹ کا اعادہ اور اسرائیلی حملے روکنے کےلیے فی الفور بین الاقوامی کارروائی پر زور دیا۔