غیر یقینی موسمی حالات میں کارکنوں کو ڈیوٹی سے استثنی دیا جائے
’غیر یقینی موسمی حالات میں کارکنوں کوڈیوٹی سے استثنی دے کر خطرات سے محفوظ رکھا جائے‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت ہیومن ریسورسز نے تمام نجی کمپنی اور تجارتی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ موسلادھار بارش اور غیر یقینی موسمی حالات میں کارکنوں کو ڈیوٹی سے استثنی دیا جائے ۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’سرکاری اداروں کی طرف سے جاری ہونے والے موسمی انتباہ کارکنوں کو ڈیوٹی سے استثنی دینے کے لیے کافی ہیں‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’محکمہ موسمیات موسم کا احوال بتانے اور غیر یقینی موسم کے متعلق آگاہی اور انتباہ جاری کرنے والا واحد ادارہ ہے‘۔
’اگر ادارے کی طرف سے غیر یقینی موسم، موسلادھار بارش یا سیلابی ریلوں کے متعلق انتباہ جاری کیا جائے تو اس صورت میں کارکنوں کو ڈیوٹی سے استثنی دینا ہوگا‘۔
وزارت نے کہاہے کہ ’احتیاط کا تقاضا ہے کہ غیر یقینی موسمی حالات میں کارکنوں کوڈیوٹی سے استثنی دے کر خطرات سے محفوظ رکھا جائے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’کارکنوں کی سلامتی کا خیال رکھنا قانون محنت کی اہم اور بنیادی شق ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’غیر یقینی موسمی حالات میں اگر کارکن کو ڈیوٹی سے استثنی دیا گیا تو ادارے کو اختیار ہے کہ وہ اس سے آن لائن کام لے سکتا ہے‘۔
’غیر یقینی موسمی حالات کے وقت ڈیوٹی سے غیر حاضری یا تاخیر پر کارکن کے ساتھ افہام و تفہیم کے ساتھ متبادل اوقات میں کام لیا جائےسکتا ہے‘۔