قصیم میں ٹریفک کیمرے توڑنے والا شخص گرفتار
جمعرات 15 دسمبر 2022 10:23
’لیباٹری ٹیسٹ سے معلوم ہوا ہے کہ وہ منشیات کا عادی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
قصیم ریجن پولیس نے ٹریفک کیمرے میں توڑ پھوڑ کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ شخص نے بریدہ شہر کے ایک عام شاہراہ پر نصب کیمرے میں تخریب کاری کی ہے۔
قصیم پولیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدہ شخص کی شناخت کرنے کے بعد اسے گرفتار کیا ہے، وہ سعودی شہری ہے ‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’لیباٹری ٹیسٹ سے معلوم ہوا ہے کہ وہ منشیات کا عادی ہے اور کیمرے کو توڑنے کے وقت نشے کی حالت میں تھا‘۔
’مذکورہ شخص سے تفتیش جاری ہے اور ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا‘۔