Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقوام متحدہ، ہند کا 55ملین ڈالر کا مقروض

نیویارک ....اقوام متحدہ کو مختلف ملکوں میں قیام امن کے آپریشن میں ہندوستان کی مدد لینے پر 55ملین ڈالر ادا کرنے ہیں۔ اقوام متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل یوکو تاکاشو نے کہا کہ جنگ زدہ علاقوں میں اقوام متحدہ کی امن فوج میں ہندوستان، پاکستان ، بنگلہ دیش، ایتھوپیا اور مصر کی فوجیں شریک ہیں او رانہیں بروقت ادائیگی ضروری ہے۔ امن فوج بھیجنے پر اقوام متحدہ پر کل770 ملین ڈالر کے بقایا جات ہیں۔ اسے صرف ایتھوپیا کو اس سلسلے میں 64ملین ڈالر ادا کرنے ہیں جبکہ ہندوستان کو 55ملین ڈالر کی ادائیگی کرنا ہے۔پاکستان کو41ملین ڈالر اور بنگلہ دیش کو 53 ملین ڈالر کی ادائیگی کرنا ہے۔
 

شیئر: